حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی کا اہم منصوبہ سامنے آگیا

عمران خان

نیوز ٹوڈے:   سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیو! میں نے ملک و قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور انشاء اللہ خون کے آخری قطرے تک آپ کی حقیقی آزادی کے لیے لڑتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ جنگ صرف عمران خان کی نہیں پوری قوم کی ہے، اگر آج ہم نے اس ظلم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں نہیں لڑیں گی۔  وقت آگیا ہے کہ عوام کی طاقت سے ظلم کے نظام کا خاتمہ کیا جائے، انشاء اللہ! آج احتجاج کی آخری کال دے رہا ہوں، 24 نومبر کو آپ سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔

26 آئینی ترامیم کے ذریعے 10 سال کے لیے غیر اعلانیہ مارشل لاء لگایا گیا، ملک میں بوگس پارلیمنٹ، بوگس وزیراعظم، بوگس صدر اور بوگس جمہوریت ہے۔ اور ملک کا مستقبل تباہ کر دیا، اپنے سہولت کاروں کی مدد سے مینڈیٹ چرا کر، مافیا کے زیر تسلط جاری فاشسٹ نظام، آئین، قانون اور عدلیہ پر مسلسل حملے، ہماری وہ جعلی حکومت جو بے گناہوں کو قید کر رہی ہے۔ عوام کو قوم کو بتانا ہو گا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+