حج درخواستیں کب وصول ہوں گی؟
- 14, نومبر , 2024
نیوز ٹو ڈے : وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین کی درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عازمین حج 3 دسمبر تک نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے 3 قسطوں میں فیس وصول کی جائے گی۔ 4 لاکھ روپے نام موصول ہونے کے بعد 10 دن کے اندر ادا کرنے ہوں گے، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانی ہوگی۔
حج اخراجات کے لیے مجموعی طور پر 10 سے 11 لاکھ روپے جمع ہوں گے، مکہ مکرمہ میں قربانی کے ڈبل یا ٹرپل بیڈ روم کے لیے اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، 12 فروری 2013 سے پہلے پیدا ہونے والے افراد حج درخواست جمع کرا سکیں گے۔
تبصرے