مریم پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریف کرتے نہیں تھکتی، باہر سے علاج کرواتی ہیں، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف

نیوز ٹوڈے :    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ باپ بیٹی نے پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ .

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں سموگ نے ​​لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہوا میں گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیویٹ جیٹ کرائے پر لیا ہے، طیارہ ڈبوں اور سوٹ کیسوں سے بھرا ہوا ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہانہ اخراجات ختم نہیں ہو رہے۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین سموگ کے باعث معمولات زندگی معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں چہل قدمی پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے، فارم 45 لیڈر عوام کا مذاق اڑاتے ہیں اور فارم 47 عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کی یورپ میں سرجری اور علاج پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتی، وہ خود باہر سے علاج کرواتی ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+