طالب علم نے ہاسٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا دی

عمارت سے چھلانگ

نیوز ٹوڈے :    بھارت میں خواتین پر تشدد کے باعث خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے علاقے نارائن کھیرٹاون میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی شناخت مادھوری کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت میں حیدرآباد کے علاقے فلم نگر میں 23 سالہ کشمیری خاتون جو کہ بینک آف امریکہ کی ملازم تھی، ارم نبی ڈار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ارم نبی دارجمون کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گاؤں ملاپورہ کی رہنے والی تھی اور ملازمت کے سلسلے میں کچھ عرصے سے حیدرآباد میں مقیم تھی۔

جنوری میں ارم نبی ڈار کام کے سلسلے میں حیدرآباد چلی گئیں اور ایک قریبی رشتہ دار عبدالمغنی کے ساتھ ٹولی چوکی کے علاقے میں ایک فلیٹ میں رہ رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق ارم کے جموں و کشمیر کے ایک نوجوان کے ساتھ گہرے تعلقات تھے، ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اکثر اس سے بات کرتے تھے۔

نوجوان کے رویے سے تنگ آ کر ارم نے مبینہ طور پر اپنے کمرے میں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اگلے دن جب ارم نے دفتری کام کے لیے لاگ ان نہیں کیا تو اس کے منیجر نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا موبائل بند تھا۔

بینک منیجر نے ارم کے رشتہ دار عبدالمغنی کو اس بارے میں اطلاع دی جنہوں نے فوراً اپارٹمنٹ جا کر کمرے میں ارم کی لاش دیکھی۔ فلم نگر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی اور 108 ایمبولینس کو بلایا گیا۔ طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ارم کو مردہ قرار دے دیا۔ فلم نگر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+