حزب اللہ کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے کپتان سمیت 6 فوجی مارے گۓ
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے 6 فوجی مارے گۓ جن میں ایک کپتان بھی شامل تھا - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک دن قبل لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے لڑاکوں کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں اپنے فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں ایک ان کی فوج کا کپتان بھی شامل ہے -
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی طرف سے لبنان کے سرحدی علاقوں میں جاری آپریشن کو مزید توسیع دینے کے اعلان کے بعد صیہونی فو ج کا یہ پہلا سب سے بڑا نقصان ہے - صیہونی فوج کے مطابق یہ جوان لبنان کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں کی عمارت میں آپریشن کے دوران حزب اللہ کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑہوں میں ہلاک ہوۓ - اور مارے جانے والے تمام فوجی "گولانی بریگیڈ" سے تعلق رکھتے تھے - اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے اب تک 7 صیہونی فوجی مارے جا چکے ہیں -
تبصرے