حزب اللہ نے بنایا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع کو نشانہ
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) نے پہلی مرتبہ صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز گرانے کا دعوٰی کیا ہے - جاری کردہ اپنے ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ 'صیہونی داراحکومت تل ابیب میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے - بیان کے مطابق صیہونی فوج کے اہم حفاظتی اداروں اور کمرشل مراکز پر بھی فضائی حملے کیے گۓ جن میں پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن استعمال کیے گۓ- دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جاری کیے گۓ بیان میں کہا کہ حزب اللہ نے بھاری تعداد میں اسرائیل پر راکٹ فائر کیے ہیں -
اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں سائرن بج اٹھنے کے بعد اپنے دیے گۓ ایک اور بیان میں صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے 2 ڈرونز اور کئ میزائلیں اسرائیل کی جانب داغی ہیں - جن کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے - صیہونی فوج کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ یہ معلوم نہں ہو سکا کہ حملے کا نشانہ کونسی جگہ تھی - پچھلے سال اکتوبر میں غزہ پر صیہونی فوج کی جارحیت کے آغاز سے لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا - بعد میں جاری سال کے ستمبر کے مہینے سے اسرائیل نے لبنان پر باقاعدہ حملے شروع کرد یے -
تبصرے