بھارت میں درندہ صفت باپ نے پڑوسی کو پھنسانے کیلیے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ دیا
- 15, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاست (اتر پردیش) میں ایک آدمی نے زمینی جھگڑے کی وجہ سے پڑوسی کو پھنسانے کیلیے اپنی ہی بیٹی کا گلا کاٹ کر مار ڈالا - بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقہ "کشنی نگر" میں ایک شخص نے اپنے بچوں میں سے سب سے چھوٹی 16 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا - پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم "جے نارائن" کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا ہے ـ پولیس کے مطابق یہ واقعہ یکم نومبر کو پیش آیا جب ملزم کے گھر والے کسی اور شہر پوجا کرنے گۓ ہوئے تھے - گھر میں صرف باپ بیٹی ہی موجود تھے -
درندہ صفت باپ نے سوئ ہوئ بیٹی کا گلا کاٹ دیا - جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے سارا الزام اپنے پڑوسی پر ڈال دیا اور کہا کہ بیٹی کو بچاتے ہوۓ اس کے ہاتھ بھی زخمی ہو گۓ - بعد میں شک ہونے پر جب پولیس نے ملزم کو پکڑا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس نے پڑوسی کو پھنسانے کیلیے یہ جرم کیا کیونکہ اس کا اس کے پڑوسی کے ساتھ بڑے لمبے عرصے سے زمین کا جھگڑا چلا آ رہا تھا -
تبصرے