برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے پہلے دھماکے

برازیل

نیوز ٹوڈے :   برازیل میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے پہلے ہی دو دھماکے ہو گۓ جن میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق دونوں دھماکے (برازیل کے شہر ساؤ پالو) میں سپریم کورٹ کے قریب ہوۓ - دھماکوں کے فوری بعد سپریم کورٹ کو خالی کرا -گیا  رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا سپریم کورٹ کے نزیدک ایک پارکنگ ایریا میں ہوا - عدالت کے مطابق دھماکوں سے پہلے ایک اجلاس مکمل ہوا تھا ـ دھماکوں کے فوری بعد تمام ججوں کو محفوظ راستے سے باہر نکال لیا گیا - برازیل کی وفاقی پولیس نے دھماکوں کی تحقیقات کرنےکیلیے ایک بم اسکوارڈ تعینات کر دیا ہے -

دھماکوں سے کانگریس اور صدارتی محل کے درمیان ایک چوک میں ایک آدمی ہلاک ہوگیا ـ دھماکوں کی وجہ سے برزایل میں جی 20 اجلاس کی سربراہی کی میزبانی میں حفاظتی خدشات مزید بڑھ گۓ ہیں - پولیس کے مطابق چوک میں ہلاک ہونے والے شخص کے پاس دھامکہ خیز مواد موجود تھا - دھماکوں کی آوازیں برازیل کے مشہور چوک "پلازہ آف تھری پاورز" کے آس پاس بھی سنائی دیں - جس پر برازیل کی تین اہم شاہرائیں آ کر اکٹھی ہوتی ہیں ـ اور یہاں پر ہی پچھلے سال جنوری کے مہینے میں فسادات برپا ہوۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+