غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچوں کو علاج کی فوری ضرورت ہے ، اقوام متحدہ

بچوں کے فوری علاج

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحدہ نے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں 50 ہزار سے بھی زیادہ بچوں کے فوری علاج کیلیے مدد کی جاۓ - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (اوچا) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچوں کو غذائی قلت کی وجہ سے علاج کی ضرورت ہے - اوچا کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال سے کم عمر 3 لاکھ 46 ہزار بچوں اور 1 لاکھ 60 ہزار حاملہ عورتوں کو بھی خوراک اور سپلیمنٹس کی ضرورت ہے - اگست کے مہینے میں اقوام متحدہ نے باقاعدہ تصدیق کی تھی کہ غزہ کے ہزاروں بچے غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں - 2لاکھ بچوں کے معائنے میں 1 ہزار بچے غائی قلت کا شکار پاۓ گۓ ـ جن میں سے 3 ہزار 2 سو 88 بچے شدید غذائی قلت کا شکار تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+