دبئی نے ثانیہ مرزا کو اپنا اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ثانیہ مرزا

نیوز ٹوڈے :   سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔ثانیہ مرزا کو بدھ کو دبئی اسپورٹس کونسل نے اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔

دبئی اسپورٹس کونسل، جو 2005 میں قائم ہوئی، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک سرکاری ادارہ ہے۔ کونسل دبئی میں 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور کمیونٹی کی سطح پر بالخصوص خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم ہے۔

37 سالہ سابق ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'مجھے دبئی کا اسپورٹس ایمبیسیڈر ہونے پر فخر اور شکر گزار ہوں۔ UFC چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی شرکت کی۔

ثانیہ مرزا کو اس کامیابی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+