مشہور برطانوی اخبار کا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ادارتی مواد پوسٹ نہ کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ کے معروف اخبار دی گارجیئن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب اپنا ادارتی مواد سوشل میڈیا ویب سائٹ X پر پوسٹ نہیں کرے گا۔اخبار کے مطابق لائیو نیوز رپورٹنگ کی نوعیت ایسی ہے کہ  دی گارجیئن  وقتاً فوقتاً اپنے صفحات پر X کے مواد کے لنکس بھی پوسٹ کرتا رہے گا۔

 دی گارجیئن  کا کہنا ہے کہ X (Twitter) پر پوسٹ کرنے کے منفی اثرات اس کے فوائد سے کہیں زیادہ ہیں، اور یہ کہ صحافت کو فروغ دینے کے لیے ہمارے وسائل کو کہیں اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دی گارڈین کے مطابق امریکی صدارتی مہم نے ہمارے ان خدشات کی تصدیق کر دی ہے کہ X (Twitter) ایک آلودہ میڈیا پلیٹ فارم بن چکا ہے اور X کے مالک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+