رہائی کے بدلے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کیا مطالبہ کیا گیا؟ خطرناک انکشاف
- 15, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر صحت یاسمین راشد کو نواز شریف کے خلاف دائر مقدمہ واپس لینے کی صورت میں جیل سے رہائی کی پیشکش کی گئی تھی۔
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران صنم جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں رہتے ہوئے رہائی کے لیے مختلف پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں، سینئر رہنما یاسمین راشد کو آخری پیشکش مالکی کی جانب سے تھی کہ وہ عام انتخابات میں نواز شریف کی جیت کی حمایت کریں۔ اگر وہ انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست کو قبول کرکے واپس لے لیتے ہیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا جائے گا تاہم یاسمین راشد نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں، یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ کو عام انتخابات کے موقع پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے