دبئی میں فلائنگ ٹیکسی سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی

فلائنگ ٹیکسی سٹیشن

نیوز ٹوڈے :   بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب فلائنگ ٹیکسیوں کے لیے پہلے اسٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے کہا ہے کہ ٹیکسیوں کے لیے یہ اسٹیشن 3100 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہوگا جس میں 42000 ٹیکسیاں اتر سکیں گی جب کہ 170 ہزار کی گنجائش ہوگی۔ 

ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ٹیکسی اسٹیشن کا پہلا مرحلہ 2026 سے شہر کے مرکز میں ہوائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر سکے گا

نئے مواصلاتی نظام یعنی فلائنگ ٹیکسیوں کے متعارف ہونے سے توقع ہے کہ سفر کا وقت محض منٹوں تک کم ہو جائے گا اور مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم لاگت کے ساتھ سفر صرف 10 منٹ ہو جائے گا۔

ایک ٹیکسی میں پائلٹ کے ساتھ 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جمیرہ صرف 10 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے۔ جو پہلے کار سے 45 منٹ میں ممکن ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+