صیہونی فوج کا لبنان پر بڑا حملہ 60 سے زائد افراد شہید

      نیوز ٹوڈے :  صیہونی فوج کے لبنان  میں 145 مقامات پر فضائی حملے میں 60 سے زائد افراد  شہید  ہو گۓ ـ صیہونی فوج کا لبنان پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے ، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران  145 مقامات پر بمباری کرکے 60 سے زئد افراد کو شہید کر دیا گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی  رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن صیہونی فوج نے لبنان کے دارالحکومتی شہر (بیروت)  سمیت کئی دوسرے شہروں میں  لوگوں کے گھروں ، گرجا گھروں اور صحت کے مراکز پر اندھا دھند بمباری کی ـ رپورٹ کے مطابق   صیہونی فوج کی بمباری سے24 گھنٹوں کے دوران 60 لبنانی شہید ہو گۓ ، جن میں ایک شامی شہری اور حزب اللہ کے میڈیا کے ترجمان (محمد عفیف) بھی شامل ہیں ـ

      صیہونی فوج کی بمباری کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی رہائشی عمارتوں  پر راکٹوں کی برسات کر دی ـ دوسری طرف غزہ پر بھی صیہونی فوج نے اپنے حملے تیز کردیے ہیں ـ بریج ، بیت لاہیہ اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر بھی صیہونی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس سے 100 سے بھی زیادہ فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گۓ ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" نے صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں شمالی غزہ میں صیہونی فوج پر حملہ کرکے اس کے 2 فوجی ہلاک اور ایک زخمی کر دیا ـ حماس کے لڑاکوں نے صیہونی فوج کے کئی ٹینک بھی تباہ کر دیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+