روس نے یوکرین پر 210 راکٹس اور میزائل داغ دیے
- 18, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس کی طرف سے یوکرین پر کیے گۓ جاری مہنیوں میں سب سے بڑے فضائی حملے میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے یوکرین کے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق روس نے اتوار کے دن یوکرین پر 120 میزائل اور 90 راکٹ داغ دیے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گۓ اور یوکرین کے ایک بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچنے سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ـ
یوکرین کے دارالحکومتی شہر "کیو" میں لاتعداد لوگوں نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی ـ یوکرین کی فوج نے روس کے 140 میزائل اور راکٹ مار گرانے کا دعوٰی بھی کیا ہے ـ یوکرین کے صدر ( زیلینسکی) کے دیے گۓ بیان کے مطابق روس نے یوکرین کے بجلی گھر پر 210 میزائل اور راکٹس داغے ـ زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کا مقصد ہمارے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا ـ بدقسمتی سے ان حملوں میں ہمارے کئی مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے ـ
تبصرے