ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

           نیوز ٹوڈے  : ترکیہ نے اسرائیلی صدر  کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا جس کی وجہ سے اسرائیلی صدر  اہم کانفرنس میں شریک نہ ہو سکے ـ اسرائیل کے صدر (اسحٰق ہزروگ) کو ایک دن قبل آذر بائیجان میں جاری ایک اہم کانفرنس کوپ 29 میں شریک ہونے کیلیے باکو جانا تھا ـ لیکن ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا جس کی وجہ سے اسرائیلی صدر نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ـ

    بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنا آذر بائیجان کا دورہ منسوخ کیا ـ البتہ اب اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کیا ـ اسرائیلی میڈیا نے آذر بائیجان کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی صدر کے طیارے کو ترکیہ کی فضائی حدود استعنمال کرنے کی اجازت دلوانے کیلیے اسرائیلی حکام کئی روز سے ترکیہ حکام سے رابطے میں تھے ـ البتہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+