عراق میں فوجی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا
- 18, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شمالی عراق میں ایک فوجی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا ، اس گاڑی میں سوار 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گۓ ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق دھماکا اچانک اس وقت ہوا جب وہاں سے عراقی فوج کی گاڑی گزری ـ دھماکا اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پر خچے اڑ گۓ ـ دھماکے کے فوری بعد شدید زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ـ عراقی فوج کے ترجمان نے خود اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 2 فوجی زخمی اور 3ہلاک ہو ۓ ہیں ـ
البتہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ـ لیکن ایک لمبے عرصے سے عراقی فوج پر داعش ہی حملے کرتی آ رہی ہے ـ 2017 میں عراق کی حکومت نے دعوٰی کیا تھا کہ داعش کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ہے ـ عراقی حکومت کے اس دعوے کے باوجود ابھی تک داعش کے لڑاکے اپنی پناہ گاہوں سے نکل کر عراقی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں ـ
تبصرے