لبننا ن کے شہر بیروت پر صیہونی فوج کی بمباری سے حزب اللہ ترجمان محمد عفیف شہید
- 19, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کے دارالحکومتی شہر (بیروت) پر صیہونی فوج کے حملے میں لبنان کی مزاحمتی جماعت "حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف) شہید ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اتوار کے دن بیروت کے ایک گنجان آباد علاقے میں رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہونےو الے حزب للہ جماعت کے ترجمان محمد عفیف حزب اللہ کے سابقہ سربراہ حسن نصراللہ کے مشیر بھی رہ چکے تھے ـ 2014 سے محمد عفیف حزب اللہ کے ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ـ
صیہونی فوج کے حملے کے وقت حزب اللہ کے ترجمان حزب اللہ کی حمایت یافتہ جماعت کے ہیڈ کورٹر میں موجود تھے ـ صیہونی فوج نے حملے سے پہلے کسی قسم کی بھی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ـ لبنانی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج کے "راس البنا" کے علاقے میں کیے گۓ حملے میں 4 افراد شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر اس علاقے پر حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف مارے گۓ ـ
تبصرے