حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے جنگ بندی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ، صہہونی فوج

       نیوز ٹوڈے : قیدیوں کی رپائی کیلیے ہمارے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں صیہونی فوج نے دی اسرائیلی وزیر اعظم کو بریفنگ ـ صیہونی فوج کے ایک اعلٰی افسر نے (بن یامین نیتن یاہو) کو بتایا کہ حماس کی قید سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کروانے کیلیے ہمارے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے ـ "اسرائیلی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور فوج کے سربراہان نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت خطرناک ہے اور ان کو آزاد کروانے کیلیے اب جنگ بندی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ـ

     اسرائیلی جنرلز نے نیتن یاہو کو بتایا کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے یرغمالی بہت کمزور ہو چکے ہیں ـ اسلیے ایسی صورتحال میں موسم سرما میں ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں ـ دوسری طرف یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں ـ احتجاجی مظاہرین نے بن یامین کے گھر پر دھاوا بول دیا ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قیصریہ میں  اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر کے باغ میں 2 فلیش بم آن گرے ـ البتہ کوئی نقصان نہیں ہوا نیتن یاہو اور اس کی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی ـ نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کے جرم میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+