روس نے امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) کو دی براہ راست جنگ کی دھمکی

       نیوز ٹوڈے : روس نے دی امریکی صدر (جوبائیڈن) کو آمنے سامنے جنگ کی دھمکی ـ روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے یوکرین کو لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائل کے استعمال کی اجازت دینے کا مطلب ہے امریکہ کا براہ راست جنگ میں شریک ہونا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا امریکہ کا میزائل پالیسی میں تبدیلی کرنا صرف اور صرف جنگ کو بڑھانا ہے ـ یوکرین کو روس پر امریکہ کے بنے ہھتیاروں کے استعمال  کی اجازت دینے کے فیصلے سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ـ کریملن فوج کے ترجمان (دی میتری پیسکوف)  نے اپنے دیے گۓ بیان میں کہا کہ امریکی صدر کے اس  فیصلے سے روس یوکرین جنگ میں امریکہ کی براہ راست شمولیت میں اضافہ ہوا ہے ـ کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے بعد اپنے عہدے سے فارغ ہونے والے جوبائیڈن یوکرین جنگ کو بڑھانا چاہتے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+