غزہ کے ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کیلیے ڈاکٹر سرکہ استعمال کرنے لگے

ہسپتال

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں داؤوں کی قلت کی وجہ سے زخمیوں کے علاج کیلیے ڈاکٹرز سرکہ استعمال کرنے پر مجبور ہو گۓ ـ "بیورو آف انویسٹی گیشن جرنلزم" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں دواؤوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ـ جس کی وجہ سے زخمیوں کے علاج معالجے کیلیے ڈاکٹروں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ـ دواؤں کی قلت کی وجہ سے زخمیوں کے زخموں میں " سپر بگ" پھیل گیا ہے ـ غزہ کے ہسپتالوں میں موجود زخمیوں میں سے 70 فیصد مریضوں کے زخموں میں سپر بگ وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے ـ فلسطین کے ایک ڈاکٹر کے مطابق انفیکشن کے علاج اور زخموں کی دیکھ بھال کیلیے ضروری بنیادی سامان کی شدید کمی ہے اس لیے ان سے جو کچھ بن پا رہا ہے وہ کر رہے ہیں ـ

غزہ کے ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں ـ جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو زخموں کو صاف کرنے کیلیے سرکہ استعمال کرنا پڑ رہا ہے ـ سپر بگ کا مطلب ہے ایسے جراثیم جو کہ اپنے اندر اینٹی بائیوٹک دواؤں کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں اور اکثر جراثیم کش میڈیسن ان پر اثر انداز نہیں ہوتیں ـ دوسری طرف صیہونی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ حملے لگاتار جاری ہیں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+