یوکرین نے امریکہ کے ہتھیاروں سے روس کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرین کا روس پر امریکہ کے لمبی دوری پر مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ ، روس نے یوکرین کے اس حملے کو کشیدگی میں اضافے کا اشارہ قرار دے دیا - یوکرین نے روس یوکرین جنگ کو ایک ہزار دن مکمل ہونے پر پہلی بار امریکہ کے لمبی دوری پر مار کرنے والی میزائلوں سے روس کی سرزمین کو دہلا دیا - روس کے مطابق "برائنکس" کے علاقے میں یوکرین کی جانب سے امریکہ کی لمبی دوری پر مار کرنے والی 6 میزائلوں میں سے 5 کو تباہ کر دیا گیا ہے - تباہ شدہ میزائلوں میں سے ایک کا ملبہ روس کے ایک فوجی اڈے پر آن گرا جس سے آگ بھڑک اٹھی - البتہ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ دوسری طرف یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے اندر 110 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ایک اسلحے کے ڈپو پر حملہ کیا -
یوکرین نے اس حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ سے متعلق نہیں بتایا البتہ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں امریکہ کی لمبی دوری پر مار کرنے والی میزائلیں اسعمال کی گئی ہیں - بہت جلد اپنے عہدے سے فارغ ہونے والے امریکی صدر (جوبائیڈن) نے یوکرین کو روس پر حملے کیلیے امریکہ کی بنی لمبی دوری پر مار کرنے والی میزائلیں دینے کی اجازت دی تھی - جس پر روس کے وزیر خارجہ (سرگئی لاوروف) نے کہا تھا کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے کر واشنگٹن براہ راست جنگ کا حصہ بن رہا ہے -
تبصرے