اسرائیلی نسل کشی کا شکار فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی امداد کی لوٹ مار
- 20, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل میں آباد کاروں نے نسل کشی کے شکار غزہ کے لیے بھیجی جانے والی بین الاقوامی امداد کو لوٹنا شروع کر دیا۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے مطابق خوراک کے سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لوٹے گئے 97 امدادی ٹرکوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو گن پوائنٹ پر ٹرک خالی کرنے کا حکم دیا گیا، امدادی گاڑیوں کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
یو این آر ڈبلیو اے کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی قافلے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا جس سے ڈرائیور واقف نہیں تھے۔
UNRWA نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکام بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرک لوٹنے والے 20 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
خاص خبریں
-
چوبیس نومبر کو دہشت گردوں کے خلاف وہی کریں گے جو ہم کرتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی
-
فیصل آباد میں ’ستھرا پنجاب‘ پراجیکٹ کے تحت آزمائشی صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا
-
غزہ سے اسرائیلی یرغمالی کو نکالنے کے لیے نیتن یاہو نے 5 ملین ڈالر کی پیشکش کی
تازہ ترین

تبصرے