متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر ویزا پابندی، وجہ سامنے آگئی

ویزوں پر پابندی

نیوز ٹوڈے :    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں۔متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے شکایات کا انبار لگا دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں سیاست اور احتجاج میں شامل ہیں اور سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ شکایات AE میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئیں۔ پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی کی تجویز کابینہ نے دی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ شکایتی دستاویزات پاکستان کو بھجوا دیں۔ دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاج میں شامل ہیں۔ پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال مثبت نہیں، متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند کچھ پاکستانی امیدوار جعلی ڈگریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق کچھ پاکستانی شہریوں نے جعلسازی کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا ہے۔ چوری، فراڈ، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث پاکستانی شہریوں کا تناسب دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔ دستاویز کے مطابق پابندی کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں پاکستانیوں کا معاملہ پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+