غزہ اور لبنان میں مزاحمتی جماعتوں کی صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ اور لبنان میں مزاحمتی جماعتوں کے لڑاکوں کے ساتھ لڑائی میں صیہونی فوج کے 4 فوجی مارے گۓ ـ عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنانن میں مزاحمتی جمات (حزب اللہ) کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے 3 جوان ہلاک ہو گۓ - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے میں صیہونی فوج کے 8 اہلکار زخمی بھی ہو گۓ - دوسری طرف غزہ کے علاقہ "جبالیہ" میں بھی فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں صیہونی فوج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا - اسرائیل کے میڈیا کے مطابق ایک صیہونی فوجی زخمی بھی ہوا ہے -
اسرائیلی میڈیا کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ کے دوران مارے جانے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 800 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے صیہونی فوج کے 8 اہلکار جبالیہ میں جاری اسرائیلی آپریشن میں ہلاک ہوۓ ہیں - صیہونی فوج نے لبنان میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی لبنانی شہید ہو گۓ جن میں لبنانی فوج کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں -غزہ کے علاقوں "جبالیہ اور رفع" پر صیہونی فوج کی بمباری سے 20 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ - صیہونی فوج نے "کمال عدوان ہسپتال" کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے اور ایمبولینسز کا داخلہ بند کر دیا ہے -
تبصرے