قطر حکومت نے دوحا میں قائم (حماس) کے سیاسی دفتر کی بندش سے متعلق بیان جاری کر دیا

حماس دوحا

نیوز ٹوڈے :   حماس کے سیاسی دفتر کی بندش سے متعلق قطر کا بیان سامنے آ گیا ۔ قطری وزارت خارجہ نے دوحا میں حماس کے سیاسی دفتر کو بند کرنے سے متعلق بیان جاری کر دیا - قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 'فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کا دوحا میں قائم سیاسی دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا' - قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان (ماجد انصاری) کا کہنا تھا کہ دوحا میں حماس کا دفتر غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے ثالثی کی کوششوں میں سہولیات فراہم کرنے کیلیے قائم کیا گیا تھا - ، اور اب واضح ہے کہ جب ثالثی کا عمل ہی رک چکا ہے تو اس دفتر کی ضرورت ہی نہیں رپی -

ماجد انصاری کا کہنا تھا کہ دوحا میں حماس کے سیاسی دفتر کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہم خود آپ کو براہ راست مطلع کریں گے - میڈیا کی قیاس آرائیوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے - وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حماس کے وہ رہنما جن کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے وہ اب قطر میں نہیں ہیں اور آپ کو معلوم ہے کہ وہ مختلف ملکوں کا سفر کرتے رہتے ہیں - جاری مہینے کے شروع میں برطانوی میڈیا نے خبر جاری کی تھی کہ امریکہ نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کے رہنماؤں کو قطر سے نکال دیا جاۓ - جس پر قطرنے حماس رہنماؤں کو بھی امریکہ کے اس مطالبے سے مطلع کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+