صدارت کی کرسی سنبھالنے سے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے غیر قانونی افراد کے انخلا کا اعلان کر دیا
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نۓ منتخب ہونے والے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنا صدارتی عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی امریکہ میں مقیم غیر قانونی افراد کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا - امریکی صدارتی انتخابات میں منتخب ہونےو الے نۓ صدر دونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'امریکہ میں مقیم غیر قانونی افراد کی بے دخلی کا وقت آن پہنچا ہے - اور یہ امریکہ کی سب سے بڑی بے دخلی ہو گی' - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے دوران کیے گۓ اپنے وعدے کے مطابق امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا -
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں رہائش پذیر غر قانونی افراد کو نکالنے کیلیے ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے کی بھی تیاری کر لی ہے - ٹرمپ کے مطابق امریکہ سے غیر ملکیوں کی یہ بے دخلی امریکی تاریخ کی بہت بڑی بے دخلی ہو گی - اور اس عمل کیلیے فوج بھی استعمال کی جاۓ گی ـ اپنی انتخابی مہم کے دوران کئی مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ کو غیر قانونی افراد سے پاک کیا جاۓ گا ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ایسے افراد کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے -
تبصرے