یوکرین پر ممکنہ بڑے حملے کے خطرہے کے پیش نظر (کیو) میں قائم امریکی سفارتخانہ بند
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت (کیو) میں بدھ کے دن امریکہ کے سفارتخانے کو یوکرین پر ممکنہ بڑے فضائی حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں - جس کی وجہ سے سفارت خانہ بند کر دیا گیا ـ یوکرین میں قائم امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر دیے گۓ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ احتیاطی طور پر سفارتخانہ بند رہے گا - سفارتخانے کے ملازموں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں کہ وہ اپنی اپنی پناہ گاہوں سے باہر نہ آئیں -
جاری کردہ بیان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو نصیحت کی گئی کہ وہ فضائی حملوں سے متعلق مطلع کرنے والے سائرن بجتے ہی فوری طور پر پناہ گاہوں میں چھپ جائیں - یوکرین کے روس پر امریکی میزائلوں سے حملے کے ایک دن بعد یہ انتباہ سامنے آیا ـ اس سے پہلے روس ایک مہینے تک مغربی ممالک کو خبردار کرتا رہا کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو روس پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے - اور روس اسے یوکرین جنگ میں نیٹو ملکوں کی براہ راست شمولیت سمجھے گا -
تبصرے