اسرائیل کے ساتھ لمبی جنگ کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں ، سربراہ حزب اللہ
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حزب اللہ جماعت کے رہنما (نعیم قاسم) نے دہشتگرد ملک اسرائیل کو واضح الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ حزب اللہ لمبی جنگ کیلیے پوری طرح تیار ہے - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'تل ابیب پر صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں تل ابیب پر راکٹ برساۓ جائیں گے - نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کو دھچکا ضرور لگا ہے لیکن جماعت ثابت قدم ہے - اور اسرائیل کو مسلسل جواب دے رہی ہے ـ حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لڑاکے ثابت قدمی اور بہادری سے لڑ رہے ہیں -
اسرائیل ہمیں کسی صورت ہرا نہیں سکتا ـ مکمل جنگ بندی اور لبنان کی خود مختاری تک مذاکرات جاری رکھیں گے' -نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوۓ تو جنگ جاری رہے گی - ایک دن قبل لبنانی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ حزب اللہ اور حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مان لیا ہے - نیوز ایجنسی "روئٹر" کے مطابق یہ بات لبنان کے معاون پارلیمنٹ اور حزب اللہ کے اتحادی علی حسن خلیل نے نیوز ایجنسی کے اہلکار سے خصوصی بات چیت کے دوران بتائی - ان کے مطابق مزید بات چیت کیلیے امریکی ایلچی بیروت کا دورہ کریں گے -
تبصرے