بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں
- 21, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضعیف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
رواں سال مئی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 140000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔
خاص خبریں
-
عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی، جو ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کیا جائے گا، محسن نقوی
-
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں
-
مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں 5 ہزار کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری دے دی
-
علی امین اور بیرسٹر گوہر کی پیشکش احتجاج ملتوی کر دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، عمران خان
تازہ ترین

تبصرے