عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو اور یواف گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے

نیتن یاہو  یواف گیلنٹ

نیوز ٹوڈے :   عالمی فوجداری عدالت نے (بن یامین نیتن یاہو) کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بن یامین نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا گیا ہے - عالمی فوجداری عدالت نے سابقہ اسرائیلی وزیر دفاع (یواف گیلنٹ) کو بھی جنگی جرائم کے ارتکاب میں گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے - فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رہنما (محمد ضعیف) کے بھی فوجداری عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں - عدالت کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اور سابقہ وزیر دفاع کو گرفتار کرنے کیلیے ان کے خلاف جنگی جرائم کرنے کے کافی ثبوت موجود ہیں -

دونوں نے شہری آبادیوں پر حملے کیے ، بھوک کو جنگ کا ہتھیار بنایا ، اس کے علاوہ قتل وغارت گری ، ایذا رسانی اور انسانوں کے ساتھ بد سلوکی کے جنگی جرائم شامل ہیں - دوسری طرف اسرائیل نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف کے لگاۓ گۓ بے ہودہ الزامات کو رد کرتے ہیں - اسرائیل اپنے شہریوں کے تحفط کیلیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+