یوکرین میں نیٹو افواج کی موجودگی سےمراد روس کے خلاف بڑی جنگ کا اعلان ہے
- 22, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرین میں نیٹو ملکوں کی فوجوں کی موجودگی کا مطلب ہے روس کےخلاف بڑی جنگ کا آغاز - روس اور نیٹو کے درمیان پچھلے 2 سال سے جاری یوکرین جنگ کی وجہ سے کشیدگی میں اضافے کے بعد روس کے وزارت خارجہ نے پالینڈ میں امریکی میزائل بیس کی مذمت کی ہے - پیر کے دن روسی وزارت خارجہ کی ترجمان (ماریا زاخا رووا ) نے امریکہ کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا اور دھمکی دی کہ امریکہ کی اس حرکت سے جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے - ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی موجودگی کا مطلب ہے روس کے خلاف بڑی جنگ کا اعلان -
روسی وازارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مالڈووا کی قیادت یوکرینی فوج کی مدد کرکے اپنے ملک کو لاجسٹک اڈے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے - زاخارووا کا کہنا تھا کہ بے شک مالڈووا کی عوام نیٹو کے ساتھ تعلقات کے مخالف ہے لیکن اس کی حکومت ملک کو نیٹو کے قریب رکھنا چاہتی ہے - کیونکہ مالڈووا کی حکومت نیٹو کے پارٹنر کی حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے - نیٹو کے اڈے روس کی سرحد کے ساتھ ملے کئی ملکوں میں پھیلے ہوۓ ہیں روس کئی مرتبہ ان اڈوں کی موجودگی کی مذمت کر چکا ہے -
تبصرے