ترکیہ کا بحری جہاز بحیرہ احمر میں بنا حوثیوں کے میزائل حملے کا نشانہ
- 22, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کا بحری جہاز بھی حوثی جماعت کے میزائل حملے کا شکار ہو گیا ۔ ترکیہ نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے ترک کارگو جہاز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے - ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ "اناطولوکی کمپنی" کے اس پانامہ پرچم والے کارگو جہاز کو حوثی جماعت کے میزائل حملے سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے - حوثی لڑاکوں نے منگل کے دن جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے -
حوثی جماعت نے اتحادی ملکوں کی فوج پر میزائل داغے جن میں سے 2 میزائل پانامہ کے جھنڈے والے بحری جہاز کے نزدیک جا گرے - یمن کی حوثی جماعت نومبر 2023 سے غزہ کے جنگ زدہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے اسرائیل اور اس کے ساتھی ملکوں کے بحری جہازوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنا رہے ہیں - البتہ ترکیہ حکومت نے اس واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس حملے سے ان کے بحری جہاز کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں - بس اتنا کہا ہے کہ ایسے اقدامات ہونے چاہیئں کہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آۓ -
تبصرے