نیدر لینڈ نے نیتن یاہو کو اپنے ملک سے گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا
- 22, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نیدر لینڈ نے اسرائیل کے وزیر اعظم ( نیتن یاہو) کو اپنے ملک سے گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا - نیدر لینڈ کے وزیر خارجہ (کیسپر ویلڈ کیمپ) نے فوجداری عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوۓ اعلان کیا ہے کہ 'اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کی سرزمین پر قدم رکھا تو انہیں گرفتار کر لیا جاۓ گا' - نیوز ایجنسی "اندولو" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ویزر خارجہ کیسپر ویلڈ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے نیدر لینڈ میں داخل ہوتے ہی ہم ان کو گرفتار کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے -
نیدر لینڈ کے میڈیا چینل "این او ایس" کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں واضح الفاط میں بتایا کہ نیدر لینڈ فوجداری عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے - جس میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گۓ ـ کیسپر ویلڈ کیمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیدر لینڈ اسرائیل کے ساتھ غیر ضروری تعلقات ختم کرد ے گا کیونکہ اسرائیلی عہدیدار غزہ میں انسانیت سوز جنگی جرائم کے مرتکب ہو چکے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈ ان تمام قواعد وضوابط کی 100 فیصد پیروی کرتا ہے جس کے تحت عالمی عدالت انصاف قائم کی گئی تھی -
تبصرے