آزادی صحافت کے لیے ’کیتھی گینن لیگیسی ایوارڈ‘ کے لیے دو ناموں کا اعلان
- 22, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اس سال کا ویمن ان جرنلزم کیتھی گینن لیگیسی ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین صحافیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ایوارڈز کی تقریب 28 نومبر کو لندن میں ہوگی۔اس سال وومن ان جرنلزم کا کیتھی گینن لیگیسی ایوارڈ امریکی پبلک براڈکاسٹنگ سروس کی لیلیٰ مولانا اور برطانیہ کی اسکائی نیوز کی صائمہ محسن کو دیا جا رہا ہے۔
لیلیٰ مولانا کو یہ ایوارڈ مشرق وسطیٰ پر رپورٹنگ اور صائمہ محسن کو مشکل حالات میں صحافتی اقدار پر کاربند رہنے پر دیا جا رہا ہے۔صائمہ محسن پاکستان میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نامہ نگار بھی رہ چکی ہیں۔
وومن ان جرنلزم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ لیلیٰ مولانا اور صائمہ محسن ہمیں دنیا بھر کی خواتین صحافیوں کی یاد دلاتی ہیں جو سچ کی تلاش جاری رکھتی ہیں۔
تبصرے