اٹارنی جنرل کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار میٹ گیٹز نے اپنی نامزدگی واپس لے لی
- 22, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فلوریڈا کے سابق رکن کانگریس اور اٹارنی جنرل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد امیدوار میٹ گیٹز نے اپنی نامزدگی واپس لے لی ہے۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے لیے نامزد کیا تھا، گیٹز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی نامزدگی "غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والی" تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹز کی دستبرداری اس ہفتے ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقاتوں کے بعد ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی ٹیم یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی تھی کہ آیا میٹ گیٹز تصدیق کے لیے درکار ریپبلکن ارکان کی حمایت حاصل کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ گیٹز پر جنسی ہراسانی اور دیگر مبینہ جرائم کے الزامات ہیں جن کی انہوں نے تردید کی ہے۔
تبصرے