اظہر علی کا پی سی بی میں اہم عہدہ

کپتان اظہر علی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کرکٹ بورڈ کا یوتھ ڈویلپمنٹ کا سربراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

اظہر علی نے اپنے سفر کا آغاز 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے کیا، جس کے بعد وہ سینئر ٹیم میں شامل ہوئے۔ 2010 سے 2022 تک اپنے کیریئر میں انہوں نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 9 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں یہ اہم کردار ادا کرنے پر فخر اور پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+