حزب اللہ نے اسرائیل پر 300 راکٹ برسا کر بیروت کا بدلہ تل ابیب سے لے لیا

راکٹ برساۓ

نیوز ٹوڈے :  ایک دن پہلے لبنان کے دارالحکومتی شہر ( بیروت) پر صیہونی فوج کے فضائی حملوں کے جواب میں اتوار کی صبح  فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حزب اللہ" نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت شمالی اور وسطی اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کر دی ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے لڑاکے اتوار کی صبح سے لے کر شام ڈھلنے تک "حیفا ، نہاریا اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت اسرائیل کے شمالی اور وسطی علاقوں" پر راکٹ برساتے رہے ـ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیلی گرام پر حزب اللہ نے ایک پوسٹر بھی جاری کیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ بیروت کا بدلہ تل ابیب سے ـ

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ صبح سے لے کر شام تک اسرائیل میں حملوں سے خبردار کرنے والے سائرن 500 سے بھی زیادہ مرتبہ سنائی دیے ـ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے خوف سے 40 لاکھ سے زائد اسرائیلیوں نے میزائل شیلٹرز میں پناہ لے لی ـ اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر اتوار کی صبح سے لے کر شام تک مجموعی طور پر 300 سے زائد راکٹ برساۓ ـ حزب اللہ نے لبنان میں موجود اسرائیلیوں پر بھی راکٹ برساۓ ــ کچھ دن قبل حزب اللہ سربراہ (نعیم قاسم) نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملوں کیلیے تیاری کر لینی چاہیے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+