ایرانی فوج کے حکمران اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاری کر رہے ہیں ، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
- 25, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر (علی لاریجانی) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی تیاری میں مصروف ہے - ایران کے مقامی میڈیا کو دیے گۓ انٹرویو کے دوران ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی) نے کہا ایرانی فوج کے افسران مختلف منصوبوں اور حکمت عملی پر کام کرنے میں مصروف ہیں -
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شام اورلبنان میں مقیم حزب اللہ کے لیڈروں کے حوصلے بہت بلند ہیں - اور حزب اللہ لڑاکوں کی سخت مزاحمت کی وجہ سے ہی اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں آگے نہیں بڑھ رہی - ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تباہی کی خبریں بھی اسرائیلی فوج کی قیاس آرائیاں ہی ہیں - اسرائیلی فوج نے 26اکتوبر کو ایران پر حملہ کرکے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا -
وسیم حسن
تبصرے