اٹلی اور نیدر لینڈ کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا اعلان کر دیا
- 26, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے پر برطانیہ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا - برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ 'اگر اسرائیلی وزیر اعظم ( نیتن یاہو) برطانیہ آۓ تو عالمی عدالت انصاف کے جاری کردہ حکم پر فوراً عمل کیا جاۓ گا' - (ڈیوڈ لیمی) کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کے برطانیہ آنے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کیا جاۓ گا اور مناسب کارروائی بھی کی جاۓ گی -
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی انسانی قانون پر عمل پیرا رہا - اس سے قبل اٹلی اور نیدر لینڈ بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کا اعلان کر چکے ہیں - عالمی فوجداری عدالت نے پچھلے ہفتے غزہ میں جنگی جرائم کے جرم میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابقہ اسرائیلی وزیر خارجہ کی گرفتاری کا حکم سنایا تھا -
تبصرے