نیتن یاہو کی گرفتاری کا نہیں بلکہ سزاۓ موت کا حکم دیا جانا چاہیے تھا ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر

نیوز ٹوڈے :  عالمی عدالت انصاف کو اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا نہیں بلکہ موت کا حکم دینا چاہیے تھا - ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے نیتن یاہو سےمتعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا نہیں بلکہ سزاۓ موت کا حکم صادر کیا جانا چاہیے تھا - سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھروں ، ہسپتالوں اور بازاوں پر حملے کرنا جنگ نہیں بلکہ جنگی جرائم ہیں- آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ نیتن یاہو کی صرف گرفتاری نہیں بلکہ سزاۓ موت کا حکم جری کیا جانا چاہیے -

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیل کی فتح نہیں ہوئی اور نہ ہی غزہ اور لبنان میں اسرائیل فتح حاصل کر سکتا ہے - پچھلے ہفتے عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا - اسرائیلی وزیر اعظم پر غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے - "اٹلی ، نیدر لینڈ اور برطانیہ" جیسے ملک عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کر چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+