بہت جلد فرانسیسی اور امریکی صدر ، حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا اعلان کر سکتے ہیں
- 26, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ اور اسرائیل) کے درمیان بہت جلد جنگی معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور فرانس کے صدر 36 گھنٹوں کے اندر اندر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا اعلان کر سکتے ہیں -وائٹ ہاؤس کے ترجمان (جان کربی) کے مطابق لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں اور ہم معاہدے کی کامیابی کے بہت نزدیک پہنچ چکے ہیں -
فرانس کے صدر کے دفتر کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ لبنان میں جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے - اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ مذاکرات بہت جلد نتیجہ خیز ثابت ہوں گے -
وسیم حسن
تبصرے