طوفان (برٹ) نے برطانیہ میں مچائی تباہی

طوفان

نیوز ٹوڈے :  برطانیہ میں طوفان (برٹ) کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گۓ - برطانیہ میں برٹ طوفان کی وجہ سے آنے والی موسلا دھار بارشوں نے لوگوں کی زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا - برطانیہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان برٹ کی وجہ سے آنے والے شدید بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا ںطام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا - اور مختلف واقعات میں اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں ـ برٹ طوفان کی وجہ سے آنے والی شدید بارشوں کے بعد "لندن کا ویسٹ انگلینڈ اور ویلز" سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے -

برطانیہ کے روڈ ، ریل، ہوائی اور فیری سروس متاثر ہوئی ہیں - انگلیںڈ میں 161 مرتبہ فلڈ وارننگز اور 213 بار فلڈ الرٹس جاری کی گئیں - ویلز میں فلڈ کی 22 وارننگز جبکہ اسکاٹ لینڈ میں فلڈ کی 4 مرتبہ وارننگز دی گئیں - برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی ویلز کے مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے ـ جبکہ اسکاٹ لیںڈ میں 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے چلنی والی ہواؤں کی وارننگز بھی جاری کی گئیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+