ٹرمپ نے چین سمیت مختلف ممالک سے درآمدات پر ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ممالک سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے بعد میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کو وہ میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 25 فیصد ٹیرف کی منظوری دیں گے اور یہ ٹیرف اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند نہیں ہو جاتا۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ وہ چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس بھی لگائیں گے۔ اضافی ٹیکس اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک امریکہ کو منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔ چینی حکام نے منشیات کے سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکا انسداد منشیات کی کارروائیوں پر رابطے میں ہیں۔ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے اور کوئی بھی تجارتی یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت سکے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+