اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی حکمت عملی
- 26, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے : تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران افراتفری سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی علاقے میں کرفیو لگانے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرپسندوں نے سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شرپسندوں کے حملوں میں اب تک 4 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جب کہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے