وزیر داخلہ نے پولیس افسر کے قتل پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ محسن نقوی

نیوز ٹوڈے :    وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسٹیبل کے قتل پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے شہداء کے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، احتجاج کی کال دینے والوں اور لوگوں کو بلانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ پولیس رہنماؤں نے بھی شرکت کی جب کہ وزیراعظم نے مظاہرین کے ہاتھوں پولیس افسر کی شہادت کی مذمت بھی کی۔ واضح رہے کہ ہکلہ انٹر چینج کے قریب مبینہ طور پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔ 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ہکلہ انٹر چینج کے قریب پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے 46 سالہ پولیس کانسٹیبل مبشر نے تقریباً 12 سال قبل پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت وہ مظفر گڑھ کے شاہ جمال تھانے میں تعینات تھے۔پی ٹی آئی کے مظاہرین کے وحشیانہ تشدد سے مبشر کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+