بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، اہم معاہدوں پر دستخط

الیگزینڈر لوکاشینکو

نیوز ٹوڈے :  بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے بیلاروس کے صدر آج وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں الیگزینڈر لوکاشینکو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

بیلاروس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جب کہ وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں بیلاروس کے صدر نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور بیلاروس کے وفود نے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جب کہ اس سے قبل بیلاروس کے وزیر خارجہ کی قیادت میں 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+