بیرسٹر سیف کی عمران خان سے جلد ملاقات متوقع، بشریٰ بی بی سے فون پر بات ہونے کا امکان

بیرسٹر سیف

نیوز ٹوڈے :  خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے جلد ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف تحریک انصاف کے بانی کو احتجاج کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی جانب سے اشارہ ملنے پر پی ٹی آئی قیادت سنگجانی پر بیٹھنے کو تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کی ان سے فون پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔ بشریٰ بی بی کل سے اس بات پر بضد ہیں کہ وہ سنگجانی کے بجائے ڈی چوک پر احتجاج کرنا چاہتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بھی گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے ملاقات کی لیکن وہ بھی انہیں سنگجانی میں احتجاج پر قائل نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔

ڈی چوک اور اطراف میں سیکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران افراتفری سے نمٹنے کے لیے فوج کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کو بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+