یوکرین پر روس کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
- 26, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے کل رات یوکرین پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 188 ڈرونز استعمال کیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حملے سے یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا جب کہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرون یوکرائنی فوج نے تباہ کیے جب کہ 96 ڈرونز کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرون سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔ روس یوکرین کے دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے لیے ڈمی ڈرون بھی استعمال کرتا ہے۔
دارالحکومت کیف پر حملہ کرنے والے ڈرونز میں سے 10 ڈرون مار گرائے گئے جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا۔یوکرائنی حکام کے مطابق ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تبصرے