پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا تاہم رات گئے پولیس آپریشن کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اسلام آباد سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پارٹی کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے۔
پی ٹی آئی کے ایم ایل اے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران 12 کارکن جاں بحق ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ 8 ہلاک ہوئے۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے ہیں۔ پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
خاص خبریں
-
پہلے سنگجانی جانے کا اتفاق ہوا، پھر کہا عمران کا فیصلہ نہیں مانتا، ڈی چوک جانا ہے، وزیر داخلہ
-
آج کا احتجاج 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور غلطی ہے: طلال چوہدری
-
وہ قائد کو رہا کرنے آئے لیکن کارکنوں کو گرفتار کر اکے فرار ہو گئے: عطا تارڑ
-
کارکن بھاگ گئے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں، مریم وٹو کا دعویٰ
تازہ ترین

تبصرے